آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ8؍ ربیع الثانی 1441ھ 6؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

شیورٹی بانڈ غیرقانونی، کسی"بھتےکے کاغذ" پر دستخط نہیں کرینگے، ملک احمد

کراچی(ٹی وی رپورٹ)ہم کسی بھی قسم کا شیورٹی بانڈ سائن نہیں کریں گے کیونکہ یہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے،ہم کسی ’’بھتے کے کاغذ‘‘پر دستخط نہیں کرینگے،یہ کیسی مضحکہ خیز بات ہے کہ کابینہ کی سب کمیٹی کی سفارشات جانے سے پہلے ہی کابینہ نے شیورٹی لینے کا فیصلہ کرلیا، حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے کہ وہ اس قسم کی ضمانت مانگ سکیں ، ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ کے رہنما ملک احمد خان نے جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں کیا۔ماہر قانون سروپ اعجاز کا کہنا تھا کہ اگر عدالت نواز شریف کو شرائط پر باہر بھیجنا چاہتی تو فیصلے میں اس کا ذکر کرسکتی تھی ،سنیئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ مولانا کا مقصد حکومت کو ہلانا ہے جس میں وہ بڑی حد تک کامیاب ہو گئے۔ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر کی قانون کی ڈگری کی جانچ پڑتال ہونی چاہئے یا ان کا دماغی معائنہ کروانا چاہئے کیونکہ ایسے شخص کی حکومت میں موجودگی خود ان کیلئے خطرہ ہے،انہوں نے کس طرح یہ کہا کہ ایک مجرم کو ہم باہر نہیں جانے دے رہے ،کیا یہ عدالتی

احکامات سے بھی ناواقف ہیں اور انہیں قانون کی کوئی سمجھ بھی ہے جو اس قسم کی باتیں کررہے ہیں؟وزیر قانون فروغ نسیم نے تو ذمہ داری کا مظاہرہ کیا تاہم علی زیدی نے کابینہ کی میٹنگ کے بعد ایک پروگرام میں کہا کہ یہ اس لئے کیا ہے کہ ہم نے اپنے ووٹر کو مطمئن کرنا ہے،اگر حکومت کسی بھی شخص سے کوئی ضما نتی بانڈ لیتی ہے تو وہ آئین و قانون کے اندر ہونا چاہئے ،کابینہ کے پاس ای سی ایل سے نام نکالنے کا اختیار ہے لیکن انہیں عدالتی احکامات کے اوپر نہیں بٹھایاجاسکتا۔

ملک بھر سے سے مزید