اسلام آباد(اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے سارے پلان ناکام ہوں گے، مولانا فضل الرحمٰن کا پلان (بی) سیاسی بدحواسی پلان ہے، انہیں سمجھ نہیں آرہی وہ کیا کریں۔ بدھ کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا جمہوری اور عوامی پلان سامنے لائیں‘پلان بی کے تحت کوئی ایسا غیر ذمہ دارانہ اقدام نہ اٹھائیں جو آپ کی اپنی سیاسی عبرت کا باعث بن جائے۔