• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اٹلی کا تاریخی شہر وینس 50سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈوب گیا

اٹلی کا تاریخی شہر وینس 50 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈوب گیا 


وینس (جنگ نیوز) اٹلی میں ہونے والی بارشوں کے باعث سطح سمندر بلند ہونے سے خوبصورت شہر وینس پانی میں ڈوب گیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وینس میں 50؍ سال کے دوران یہ سب سے بڑی سیلابی صورتحال ہے جس سے شہر کا نظام زندگی درہم برہم ہوگیا اور شہر مکمل طور پر پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ 

لہروں کی مانیٹرنگ کرنیوالے سینٹر کے مطابق سمندر کی سطح 6؍ فٹ تک بلند ہوگئی ہے۔ حکام نے صورتحال کا ذمہ دار ماحولیاتی تبدیلی کو قرار دیا ہے جبکہ دکانداروں نے حکام پر کرپشن کا الزام عائد کیا ہے جس کے باعث فلڈ پروٹیکشن سسٹم کے نفاذ میں تاخیر ہو رہی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 1923ء میں پہلی مرتبہ سطح سمندر کی پیمائش کی گئی جس کے بعد 1966ء میں سطح 1.94؍ میٹر تک بلند ہوئی تھی۔ شہر میں سیلابی صورتحال کے باعث بیشتر سیاحتی علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں اور سیاح وینس کی گلیوں میں بھرے سیلابی پانی میں ہی تیر رہے ہیں۔ وینس کا نشیبی علاقہ سینٹ مارکس اسکوائر سیلابی پانی سے بری طرح متاثر ہوا ہے جب کہ یہ علاقہ 1200ء سال میں 6؍ مرتبہ سیلاب کی زد میں آچکا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق پیلسٹرینا جزیرے پر سیلاب سے 2؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ وینس کے میئر کا کہناہے کہ وہ شہر کو آفت زدہ قرار دیں گے۔

تازہ ترین