• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں عالمی بینک کے تعاون سے شمسی توانائی کے 3 بڑے منصوبے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں عالمی بینک کے تعاون سے 100 ملین ڈالر لاگت کے شمسی توانائی کے تین بڑے منصوبوں پر کام شروع کیا جارہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ میں شمسی بجلی بنانے والی کمپنیوں کے سربراہوں اور نمائندوں کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس سے مقامی ہوٹل میں خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس کا انعقاد محکمہ توانائی سندھ اور شمسی بجلی بنانے والی کمپنیوں نے مشترکہ طور پر کیا تھاانھوں نے کہا کہ میں پہلے مرحلے میں جامشورو کے علاقے مانجھن میں 400 میگا واٹ کے شمسی بجلی گھر کی تعمیر کا منصوبہ، دوسرے مرحلے میں سندھ کے تمام سرکاری ہسپتالوں اور سرکاری عمارات کو شمسی توانائی سے بجلی فراہمی کا منصوبہ اور تیسرے مرحلے میں سندھ کے دیہی علاقوں کے دو لاکھ گھروں کو شمسی توانائی سے بجلی فراہمی کا منصوبہ شامل ہے،انہوں نے کہا کہ سندھ متبادل ذرائع سے بجلی بنانے والے متعدد منصوبوں میں سبقت لئے ہوئے ہے انہوں نے بتایا کہ صرف جھمپیر کے ونڈ کوریڈور میں ہوا سے 50 ہزار میگا واٹ تک بجلی بنانے کی صلاحیت موجود ہے اور سندھ حکومت اپنے قدرتی وسائل کو عوامی مفاد میں استعمال کرنے کے منصوبوں پر تیزی سے کام کررہی ہے،اجلاس میں سیکرٹری توانائی سندھ مصدق احمد خان اور محکمہ توانائی اور شمسی بجلی کمپنیوں کے افسران نے بھی اظہار خیال کیا۔
تازہ ترین