• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی نظریں اختر مینگل اور قیادت پر،مایوس نہیں کرینگے،بی این پی

کوئٹہ(آئی این پی) بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن غلام نبی مری نے ایک بیان میں نصیرآباد سے تعلق رکھنے والے سید مختار شاہ ، ڈاکٹر علی دوست قمبرانی اور رسول بخش عمرانی کو اپنے دوستوں کے ہمراہ پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے فیصلے کو سراہا ،انہوں نے کہاکہ باشعور افراد کی شمولیت سے پارٹی کے پروگرام اور موقف کو تقویت اور پذیرائی ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی گزشتہ کئی عشروں سے آمرانہ قوتوں کی ناانصافیوں اور مظالم کے زیر اثر ہے چونکہ پارٹی نےکبھی صوبے کے قومی مفادات ،ساحل وسائل اور حقیقی جدوجہد کی خاطر اصولوں پر سودے بازی نہیں کی اور دو ٹوک سچائی اور ایمانداری پر مبنی ساحل وسائل قوموں کے حقوق ،آئین اور قانون کیلئے دوٹوک اصولی موقف اپنا کر ڈھنکے کی چوٹ پر ساحل وسائل کی حفاظت کی خاطر اپنے درجنوں رہنماؤں اور کارکنوں کی قربانیوں سے بھی دریغ نہیں کیا اورہمیشہ صوبے کے اجتماعی قومی مفادات کو اولیت دیتے ہوئے ایک ایسی مثالی سیاست اور قربانیوں کی ناقابل فراموش جدوجہد اور تاریخ رقم کیہے جسے آج ملک میں بی این پی کے موقف ،بزرگ ،قوم وطن دوست رہنماء سردار عطاء اللہ مینگل اورپارٹی کے قائد سرداراخترجان مینگل کی قربانیوں کو قدر واحترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ باشعور وپڑھے لکھے افراد اور بیوروکریٹس کی پارٹی میں شمولیت اس بات کی واضح دلیل ہے کہ بی این پی بلوچستان کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے نہایت سنجیدہ اور وسیع النظر یہاں کے عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جو یہاں کے تمام حالات اور واقعات پر مضبوط گرفت اور گہری نظررکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے لوگوں کی نگاہیں سرداراختر مینگل اور بی این پی کی قیادت پرلگی ہیں عوام کو کسی صورت میں مایوس نہیں کرینگے اور نہ ہی کے اعتماد وتوقعات کو ٹھیس پہنچائیں گے ۔انہوں نے بی این پی نصیرآباد سے تعلق رکھنے والے مرکزی کمیٹی کے ارکان اور ضلعی کابینہ اور دیگر سینئر دوستوں کی کاوشوں کو بھی سراہا ۔
تازہ ترین