کینیڈا: خالصتان کے حامیوں کی نعرے بازی، دلجیت دوسانجھ کو شو روکنا پڑا
بھارت کے پنجابی اور ہندی فلموں کے معروف اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ کو کینیڈا کے شہر کیلگری میں اپنے شو کے دوران اس وقت عارضی طور پر وقفہ لینا پڑا جب وہاں بڑی تعداد میں موجود خالصتان کے حامی مظاہرین نے بھارت میں سکھوں اور دیگر اقلیتوں پر مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا اور بھارتی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔