• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اختیارات ناجائز استعمال، سابق ڈائریکٹر ایجوکیشن فاٹا پر فرد جرم عائد

پشاور(نیوز رپورٹر) احتساب عدالت پشاور کے جج اشتیاق احمد نے اختیارات کے ناجائزاستعمال اور اساتذہ کی مبینہ غیرقانونی بھرتیوں پر سابق ڈائریکٹر ایجوکیشن فاٹا فضل منان اوردیگر پر فرد جرم عائد کردی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ، استغاثہ کے مطابق سابق ڈائریکٹر فاٹا فضل منان اور دیگر پر الزام ہے کہ انہوں نے سابقہ فاٹا میں اساتذہ کی غیرقانونی بھرتیاں کیں جس کے خلاف نیب نے ریفرنس دائر کردی، نیب کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر اختیارات کا غلط استعمال کیا اور غیرقانونی بھرتیاں کیں جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا،ریفرنس میں مبینہ طور پر غیرقانونی طور پر بھرتی ہونے والے اساتذہ کو بھی فریق بنایاگیا ہے۔
تازہ ترین