• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمل ولی خان تین روزہ تنظیمی دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

پشاور (نیوز ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان تین روزہ تنظیمی دورے پر بلوچستان پہنچ گئے ہیں،صوبائی صدر اے این پی اپنے تین روزہ تنظیمی دورے کے دوران 15نومبر کو چمن میں خان شہیدخان جیلانی خان کی برسی تقریب سے خطاب کرینگے ،اسی طرح 16نومبر کو ایمل ولی خان کوئٹہ میں نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے گرینڈ یوتھ کنونشن سے بھی خطاب کرینگے۔ایمل ولی خان کا کوئٹہ ائیرپورٹ پہنچنے پر پارٹی کے صوبائی اور مرکزی عہداداران نے اُن کا استقبال کیا۔

تازہ ترین