• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد شہید

غزہ پر اسرائیل کی جارحیت جاری ہے جس میں حالیہ دنوں میں شدت آئی ہے، تازہ اسرائیلی فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد شہید ہوگئے۔

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد شہید


گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔

ان شہداء میں 4 معصوم بچے بھی شامل ہیں، اسرائیلی حملوں میں 70 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

منگل کی صبح اسرائیلی ڈرون نے ایک مکان پر حملہ کر کے اسلامی جہاد کے رہنما اور اُن کی بیوی کو شہید کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے: غزہ میں اسرائیلی حملہ، فلسطینی کمانڈر اور اہلیہ شہید

اسرائیل نے اب تک 50 سے زیادہ فضائی حملوں اور زمینی دستوں کی 20 سےزائد کارروائیوں میں غزہ کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے، جس میں درجنوں مکانات بھی تباہ ہو گئے ہیں۔

تازہ ترین