• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید خاتون کی شناخت کر لی گئی

 مقبوضہ بیت المقدس میں قلندیا چیک پوسٹ پر قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بغیر کسی جرم کے شہید کی گئی فلسطینی خاتون کی شناخت کر لی گئی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ قلندیا چیک پوسٹ پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والی 50 سالہ خاتون کی شناخت نایفہ محمد کعابنہ کے نام سے کی گئی ہے، جو غرب اردن کے وسطی شہرام اللہ کے نواحی علاقے رامون سے تعلق رکھتی ہیں۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے دعوی کیا گیا تھا کہ فلسطینی خاتون کو اس وقت گولی ماری گئی جب اس نے چاقو سے فوجیوں پر حملے کی کوشش کی تاہم جائے وقوعہ کی ایک فوٹیج سامنے آئی ہے، جس میں خاتون کو قابض فوجیوں سے کئی گز دور دیکھا جاسکتا ہے اور اس کے ہاتھ میں کوئی چھری چاقو نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسرائیلی فوج کےظلم کا نشانہ بننے والی خاتون کی ویڈیو وائرل

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی نے اسرائیلی فوج کی طرف فلسطینی خاتون کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی خاتون کسی بھی اعتبار سے اسرائیلی فوج کے لیے خطرہ نہیں تھی۔

عالمی تنظیم کے مطابق وہ ایک نہتی خاتون تھی جسے قابض فوج نے بغیر کسی جرم کے گولیاں مار کر شہید کیا ہے۔

تازہ ترین