• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو ایٹمی طاقتوں میں کشیدگی کہاں جاسکتی ہے، کسی کو علم نہیں، عمران خان

کشیدگی کہاں جا سکتی ہے اس کا کسی کو علم نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان


وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی کہاں جا سکتی ہے اس کا کسی کو علم نہیں ہے۔

مارگلہ ڈائیلاگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ممکنہ خطرے کو اجاگر کیا۔

مزید پڑھیں: منصوبوں کی جلد تکمیل سے معیشت مستحکم ہوگی، وزیر اعظم

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت میں اس وقت نسل پرستانہ نظریے نے جڑیں پکڑ لی ہیں اور یہ ملک اس نظریے کی برتری پر چل رہا ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت وزیراعظم نریندر مودی کے لیے موجودہ نظریے کے ساتھ وقت گزارنا مشکل ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں اس وقت نسل پرستانہ نظریے ہی کی وجہ سے تقریباً 45 کروڑ لوگ متاثر ہیں۔

تازہ ترین