کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ کھیل سندھ نے اصلاح الدین سے ہاکی اکیڈمی کراچی کیلئے پانچ برس قبل جاری کیے گئے دو کروڑ روپے کا حساب مانگا ہے۔ اس حوالے سے سابق کپتان نے جنگ کو بتایا کہ محکمہ کھیل اور سندھ اسپورٹس بورڈ کو مطلع کردیا ہے کہتین سالوں کے دوران تعلیمی اداروں کی سطح پر کئی ٹور نامنٹ کرائے جس کے لئے حکومتی گرانٹ استعمال نہیں کی اور اسپانسر شپ سے ایونٹس کا انعقاد کیا،دوکروڑ کا چیک میرےاکیڈمی کے اکاؤنٹ میں موجود ہے،ہم اگلے ماہ سے ان رقم سے ایونٹ کا انعقاد کریں گے۔