• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس او کا بھاری ہرجانے سے بچنے کیلئے قطر گیس سے معاہدہ

 اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پی ایس او نے بھاری ہرجانے سے بچنے کیلئے ایل این جی کارگوز کو التواء میں ڈالنے کیلئے قطر گیس سے معاہدہ کر لیا۔ 9لاکھ 31ہزار 750ڈالرز کے ہرجانے سے بچنے کیلئے 5ایل این جی کارگوز ایک دو روز کیلئے مؤخر کیا جائے گا۔ پٹرولیم ڈویژن کے ایک اعلیٰ افسر نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ری گیسی فکیشن‘‘ کی رفتار کو سست کیا گیا کیونکہ لائن پیک 5 ارب کیوبک فٹ سے بڑھ گئی جبکہ آخری حد (ریڈلائن) 4.6 ارب کیوبک فٹ ہے۔ جس کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی حادثہ رُونما ہو سکتا ہے۔
تازہ ترین