• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے اربوں ڈالر قانونی طریقے سے بیرون ملک نہیں گئے، رحمت اللہ وزیر

اسلام آباد ( تنویر ہاشمی ،کامرس رپور ٹر ) ماہر ٹیکس امور و سابق ممبر ایف بی آر رحمت اللہ وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان سے اربوں ڈالر قانونی طریقے سے بیرون ممالک میں نہیں بھیجے گئے ، بیرون ملک جانیوالی دولت کی درست جانچ پڑتال اور تحقیقات کی ضرورت ہے، جنگ سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بیرون ملک جانیوالی دولت کے حوالے سے یہ بیان درست نہیں کہ پاکستان سے دولت بیرونی ملک قانونی طریقے سے گئی ہے ، رحمت اللہ وزیر نے کہا کہ اگر پیسہ قانونی طریقے سے گیا تو اس کا مطلب ہے کہ انکم ٹیکس قوانین پر درست انداز میں عملدرآمد نہیں ہورہا کیونکہ پاکستان سےبنکنگ چینلز کےذریعے بیرون ممالک میں جانے والی دولت ضروری نہیں کہ ظاہر شدہ ذرائع سے حاصل کی گئی ہو اور اس پر پورا ٹیکس ادا کیا گیا ہو،انہوں نے کہا کہ پاکستان سے بہت سی دولت غیر قانونی راستے حوالہ اور ہنڈی کےذریعے بھی بھیجی گئی اور اس دولت سے بیرون ملک جائیداد یںخرید ی گئی اور ہر کیس دوسرے سے مختلف ہے لہذا تمام دولت کو یہ کہنا کہ قانونی طریقے سے گئی ٹھیک نہیں ۔
تازہ ترین