• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی اے اور واسا میں دسمبر میں ریفرنڈم کا امکان ، یونینز کی تیاریاں

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے اور واسا میں دسمبر کے وسط میں سی بی اے ریفرنڈم کا امکان ہے ، یونینز نے تیاریاں شروع کر دیں ، دونوں اداروں نے ریفرنڈم کو چیلنج کیا گیا جس کے بعد غازی یونین واسا اور ایمپلائز یونین ایم ڈی اے کی سی بی اے کی حیثیت ختم ہو گئی ہے، متوقع ریفرنڈم کے پیش نظر ایم ڈی اورواسا میں یونینز کی جانب سے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ، دونوں اداروں میں قائم ہونے والی نئی یونین انصاف یونین نے بھی انتخابی مہم زور و شور سے شروع کردی ہے، دریں اثنا ایم ڈی اے کی انصاف یونین اور سٹاف یونین نے الحاق کے لئے مذکرات شروع کر دیئے گئے ، مزدور رہنما عاشق بھٹہ کو ثالث مقرر کیا گیا ہے، سٹاف یونین کے رہنماؤں نے انصاف یونین کو ضم کرنے کی دعوت بھی دے دی ہے ، دریں اثناواسا انتظامیہ نے سی بی اے ختم ہونے کے بعد عہدیداروں کو دفترخالی کرنے کا نوٹس دے دیا ، ذرائع کے مطابق واسا انتظامیہ نے سی بی اے یونین کے ختم ہونے کے بعدعہدیداروں کو یونین دفترخالی کرنے کا نوٹس دیا ہے جس پر سی بی اے غازی یونین کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا ، غازی یونین نے قانونی مشاورت کے بعد واسا انتظامیہ کو دفتر خالی نہ کرنے کے لئے جواب جمع کرا دیا ہے۔
تازہ ترین