• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سمیت ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی خیبرپختونخوا میں اکثرمقامات پر بارش ہو سکتی ہے، پنجاب، زیریں خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

سندھ،اسلام آباد،گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بوندا باندی


کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بوندا باندی اور ہلکی بارش کے بعد سرد ہواؤں کی وجہ سے موسم سرد ہوگیا، ڈیفنس، کلفٹن، شارع فیصل، گلشن اقبال، ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، کھارادر، صدر، لانڈھی اور کورنگی سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، پڈعیدن شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے، جبکہ ٹانک شہر اور گردو نواح میں تیز بارش، پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب غذر میں گزشتہ شب سے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی، برف باری کی وجہ سے متعدد علاقوں میں مقامی افراد گھروں میں محصورہو کر رہ گئے ہیں۔

کراچی میں سرد ہوائیں چلنے سے شہر میں سردی میں اضافہ ہوا ہے، موسم سرد ہونے کے بعد شہریوں نے سرد موسم کا مزہ لینے کے لیے سوپ کی دکانوں کا بھی رخ کیا۔

تازہ ترین