آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار17؍ ربیع الثانی 1441ھ 15؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

اسپین میں لیگو سے بنے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد


اسپین میں لیگو سے بنے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پلاسٹک کے ٹکڑوں سے بنے کئی منفرد اور دلچسپ شاہکار رکھے گئے ہیں۔

اس لیگو ایگزیبیشن میں ماہر آرٹسٹس کے لیگو سے تیار کردہ درجنوں منفرد شاہکار دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انہیں تیار کرنے والے ماہر فن کاروں نے کئی وقت کی محنت اور مہارت سے ان فن پاروں کو تیار کرکے اس نمائش میں رکھا ہے۔

اس دلچسپ نمائش میں 1ملین لیگو برکس سے بنا جہاز جہاں توجہ کا مرکز بنا رہا وہیں، پلاسٹک کے ٹکڑوں سے بنا انسانی ڈھانچہ، دماغ، کارٹون کردار سمیت دیگر فن پارے دیکھ کر شائقین بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔

یہ نمائش اگلے برس 26جنوری تک جاری رہے گی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید