• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’زرداری کی کمر کی تکلیف کم نہیں ہوئی‘

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی کمر کی تکلیف کم نہیں ہوسکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز

ذرائع کے مطابق فزیوتھراپی کی ہیڈ ڈاکٹرمبشرہ صابر نے آصف زرداری کا معائنہ کیا، انہوں نے بتایا کہ زرداری کی ریڑھ کی ہڈی کی فزیوتھراپی شروع کی جائے گی۔

آصف علی زرداری کی گردن کی ایم آر آئی کی رپورٹ کا انتظار ہے جبکہ اُن کے شوگر اور بلڈ پریشر کے ٹیسٹ روزانہ کی بنیاد پر کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری پچھلے 3 ہفتے سے پمز کارڈیک وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین