• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی مارچ کے غبارے سے ہوا نکل چکی، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے دوران آزادی مارچ سے متعلق اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے سردی اور بارش میں عوام کا وقت اور پیسا ضائع کیا جو سب نے دیکھ لیا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ مولانا اب پلان بی کی بات کرکے لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران مولانافضل الرحمان کے آزادی مارچ پر وزیراعظم نے مسکرا کر کہا ’’غبارےسےہوانکل چکی ہے‘‘۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے آزادی مارچ دھرنے کو مکمل سہولت دی اور خیال رکھا۔

عمران خان نے استفسار کیا کہ مولانا فضل الرحمٰن اب سڑکیں بند کرکے عوام کو کیا سبق سکھانا چاہتے ہیں؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اندازہ ہے کہ قوم نے مولانا کے بیانیے کو مسترد کردیا ہے۔

وزیراعظم نے اس موقع پر وفاقی اور صوبائی کابینہ میں تبدیلیوں کا بھی عندیہ دیا اور کہاکہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ جس کی کارکردگی ٹھیک نہیں ہوگی ،اسے فارغ کریں گے۔

تازہ ترین