اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور مسلم لیگ (ن) کے رکن خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس 18 نومبر کو طلب کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اسپیکر چودھری پرویز الٰہی نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) نے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر دو روز قبل احتجاجاً قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دے دیے تھے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کے باعث پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے ہیں۔