• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت معیشت کو مشکلات سے نکالنے کیلئے کوشاں ہے، گورنر سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سند ھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک کی معیشت کو درپیش مشکلات سے نکالنے کے لیے کوشاںہے،وزیر اعظم عمران خان نے بھی صنعت کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہیں، ان خیالات کااظہارانہوںنے مقامی تاجر امتیاز الحق بخاری کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا،وفد میں خرم شیرزمان، معاذالحق بخاری،شامل تھے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وفد کو اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔اس موقع پر امتیاز الحق بخاری نے گورنر سندھ کوابوظہبی میں منعقد ہونیوالی ” 48فلیگ ایکسپو“کا دعوت نامہ بھی دیا۔ 

تازہ ترین