• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اورسیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر پر مشترکہ لائحہ عمل طے کریں،ثروت اعجاز

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی واستحکام کیلئے مسئلہ کشمیر کو اولین بنیادوں پر حل کیا جائے،حکومت اورسیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر پر مشترکہ لائحہ عمل طے کریں،ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے اور معاشی استحکام کیلئے اعداد وشمار کے ہیر پھیر سے کام نہ لیا جائے،عوام کو تنہا نہیں چھوڑینگے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرتے رہینگے، کشمیر و فلسطین میں مسلمان بچوں،خواتین اور بزرگوں پر مظالم کے پہاڑ توڑنے والے بھلا کس طرح امن کے داعی ہوسکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان پوری دنیا سے برابری کی بنیاد پر تعلقات رکھنا چاہتا ہے،پاکستان میں ختم ہوتی دہشتگردی،امن وامان کے قیام اور بیرونی سرمایہ کاری سے خائف ملک دشمن قوتیں سازشیں کر رہی ہیں۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ پر متفقہ اور مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا نہایت ضروری ہے۔
تازہ ترین