• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کی دولت آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہے، ڈیوڈ پیٹریاس

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے پاس دولت آہستہ آہستہ ختم ہوتی جا رہی ہے اور اصلاحات کیلئے درکار رقم کے حصول کیلئے اسے آئی پی او کی ضرورت پیش آئے گی۔ امریکی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا کہ سعودی عرب کو کامیابی کیلئے اپنی سرکاری تیل کمپنی آرامکو کیلئے ابتدائی کھلی بولی (آئی پی او) کی ضرورت ہے تاکہ بیرونی سرمایہ کاری کو اپنی جانب راغب کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو اس بات کا اعتراف کرنا ہے کہ اس کی آزاد دولت کا فنڈ (سوورائن ویلتھ فنڈ) کم ہو کر صرف 500؍ ارب ڈالرز رہ گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ برینٹ کروڈ کی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے سعودی عرب کے بجٹ میں ہر سال خسارہ آ رہا ہے، علاقے کے کچھ ملکوں میں ان کی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے یہ مالی خسارہ 40؍ سے 60؍ ارب ڈالرز تک ہو سکتا ہے۔ ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا کہ سعودی عرب کو اپنا ویژن 2030ء پورا کرنے کیلئے پیسے کی ضرورت ہے جو بیرونی سرمایہ کاری کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا۔

تازہ ترین