کوئٹہ (اے پی پی )کوئٹہ کے نواحی علاقے غزہ بند لنک روڈ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں تین اہلکار شہید جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق جمعہ کی شب کوئٹہ کے نواحی علاقے غزہ بند لنک روڈ پر ایف سی اہلکاروں کی گاڑی کے قریب زور دار دھماکا ہوا، دوسری جانب وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے سیکورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان پر افسوس کااظہار کیاہے اور کہا کہ معصوم انسانوں کو دہشت گردی کانشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت امر ہے ،انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعاکی ہے ۔ جس کے نتیجے میں تین اہلکار سپاہی مولا بخش ،حوالدار فرید اور حوالدار ذاکر شہید جبکہ اعظم ، راشد ، شیر اعظم ، ندیم اور داد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔ دھماکے میں تقریباً نوکلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا، اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔