• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 امیدواروں کی حق تلفی کے خلاف درخواست، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز حکام کی مہلت کی استدعاپر سماعت ملتوی

ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ نے جنوبی پنجاب کے 9 امیدواروں کی مبینہ حق تلفی کے خلاف درخواست میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پنجاب حکام کی جانب سے مہلت کی استدعا پر سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی ، فاضل عدالت میں راجن پور کی طالبہ سارہ نعیم نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ راجن پور کے پسماندہ علاقے کے لئے مختص 7 اور پنجاب کے زیرانتظام راجن پور کے قبائلی علاقوں کے لیے مختص 2 نشستوں پر بھی اپر پنجاب کے امیدواروں کو ایڈ جیسٹ کرکے مذکورہ علاقے کے طلباء اور طالبات کو ان کے حق سے محروم کردیا گیا ۔
تازہ ترین