• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم رہنماوں کے خلاف بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر سے متعلق 25 مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی۔

اشتعال انگیز تقاریرکے مقدمات کی سماعت کے دوران فاروق ستار، عامر خان، قمر منصور، ریحان ہاشمی، وسیم اختر، روف صدیقی و دیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے، تاہم جج کی رخصت کی باعث21 مقدمات کی سماعت 30 نومبر جبکہ 4مقدمات کی سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات عزیز آباد، سچل ، بریگیڈ اور دیگر تھانوں میں درج ہیں۔

تازہ ترین