آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ9؍ربیع الثانی1441ھ 7؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

فیض کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آرٹس کونسل میں ’شامِ فیض‘ کی محفل

فیض کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آرٹس کونسل میں شام فیض کی محفل
گلوکارہ غانیہ شاہ نے اپنی خوبصورت آواز میں فیض احمد فیض کی نظمیں اور علامہ اقبال کا ’شکوہ جواب شکوہ‘ گایا۔

شہرہ آفاق شاعر فیض احمد فیض کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ’شام فیض‘ آرٹس کونسل کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں نوجوان گلوکارہ غانیہ شاہ نے اپنی مدھر آواز سے سماع باندھ دیا، لوگ جھومتے رہے۔

شام فیض کے نام سے یہ محفل میلوڈی تھیٹر انٹرنیشنل کی جانب سے سجائی گئی تھی جس میں گلوکارہ غانیہ شاہ نے اپنی خوبصورت آواز میں فیض احمد فیض کی نظمیں اور علامہ اقبال کا ’شکوہ جواب شکوہ‘ گایا۔

شکوہ جواب شکوہ اور شیشوں کا مسیحا کے تحت اللفظ نَریٹر خاور ہاشمی نے ادا کیے۔

فیض کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آرٹس کونسل میں شام فیض کی محفل
غانیہ شاہ کا یہ لانچ ایونٹ تھا،جس میں انہوں نے اپنی پہلی باقاعدہ پرفارمنس پیش کی اور محفل لوٹ لی۔

غانیہ شاہ گزشتہ سات سال سے فنِ گلوکاری سے وابستہ ہیں، یہ ان کا لانچ ایونٹ تھا، جس میں انہوں نے اپنی پہلی باقاعدہ پرفارمنس پیش کی اور محفل لوٹ لی۔

غانیہ شاہ علامہ اقبال کی شکوہ جواب شکوہ، شیشوں کا مسیحا اورفیض احمد فیض کی نظمیں گاتی ہیں۔

مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے فن کے دلدادہ لوگوں نے محفل میں بھرپور شرکت کی اور گلوکارہ غانیہ شاہ کو خوب داد دی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید