• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسمس پوسٹل ہڑتال روکنے کی قانونی جنگ رائل میل نے جیت لی

لندن ( جنگ نیوز) لندن ہائی کورٹ کے حکم امتناعی نے پوسٹل ہڑتال روکنے کیلئے رائل میل کی حکم امتناعی کی درخواست منظور کر لی اور رائل میل نے قانونی جنگ جیت گئی ۔ اس فیصلے سے پوسٹل یونین کے عام انتخابات اور کرسمس کے موقع پر ہڑتال کرنے کے منصوبوں کو دھچکہ لگا ہے۔ گزشتہ ماہ رائل میل کے عملے نے بیلٹ میں ہڑتال کرنے کے حق میں فیصلہ دیا تھا ۔ یہ ہڑتال ملازمت کے تحفظ اور شرائط کےحوالے سے مطالبات کیلئے کی جا رہی ہے ۔لیکن رائل میل نے استدلال کیا کہ بیلٹ میں ممکنہ بے ضابطگیاں تھیں اور اس کوکالعدم قراردیا جائے ۔کمیونیکیشن ورکرز یونین (سی ڈبلیو یو) نے کہا کہ اس فیصلے سے اس کے ممبرز انتہائی ناراض اور سخت مایوس ہیں۔ یونین نے رائل میل پر اپنی ہی افرادی قوت پر بزدلانہ اور شیطانی حملے کا الزام بھی عائد کیا۔ یونین نے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کرن کا ارادہ رکھتی ہے اور اس نے پہلے ہی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ رائل میل کارکنوں نے ہڑتال کے اقدام کیلئے ووٹ دیا تھا ۔ لیکن رائل میل کے کارپوریٹ افیئرز کے منیجنگ ڈائریکٹر شین او آرارڈین نے کہا کہ پوسٹل سروس کو قانونی کارروائی کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔ہم سی ڈبلیو یو کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ سی ڈبلیو یو کے ممبران نے ملک گیر ہڑتال کے حق میں 97 فیصد ووٹ دیئے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کمپنی گزشتہ سال طے شدہ روزگار کے معاہدے پر عمل کرنے میں ناکام رہی ہے۔رائل میل نے اس کی تردید کی اور کہا کہ اس کے پاس سی ڈبلیو یو کے ممبرز کے بیلٹ میںہاں ووٹ ڈالنے کیلئے دبائؤ کے ثبوت موجود ہیں۔کمپنی نے کہا کہ یونین ممبرز کو کام پر اپنے بیلٹ پیپرز کو سائٹ پر کھولنے اور ہاں کے طور پر نشان لگانے کی ترغیب دی گئی تھی ۔
تازہ ترین