• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹائون،سڑکوں پر قائم تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات مسمار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی پائلٹ پراجیکٹ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اورنگی اور مومن آباد سب ڈویژن کی فٹ پاتھوں، سڑکوں پر قائم تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات مسمار کرکے بنارس ، علی گڑھ ، مومن آباد ، ڈسکو موڑ اور شاہراہ قذافی سمیت مختلف علاقوں کی سڑکیں اور فٹ پاتھ صاف کردیے،اگلے مرحلے میں گلشن ضیاء اور کچی آبادیوں سے تجاوزات کا خاتمہ ہوگا،آپریشن میں انسداد تجاوزات کے توقیر درباری اور دیگر افسران نے حصہ لیا، جنہوں نے علاقے سے منتخب رکن قومی اسمبلی سید امین الحق، اراکین سندھ اسمبلی عدیل شہزاد، علی خورشیدی اور صداقت علی کی شکایات پر رکاوٹیں اور سیکٹر 13-Cکی غیر قانونی تعمیرات گرادیں ، سیکٹر 11، سیکٹر 13-E اور 13-G میں سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد کارروائی کی جائے گی، جبکہ بلاک اے سے کے تک منگل سے آویزاں بورڈ اور تمام غیر قانونی تعمیرات اور اورنگی کاٹیج انڈسٹری صاف کرتے ہوئے تمام تجاوزات گرادی جائیں گی، دریں اثناءپراجیکٹ ڈائریکٹر محمد رضوان خان نے کہا ہے کہ تجاوزات بار بار قائم کرنے پر سریا اور لوہا مارکیٹ اورعلی گڑھ مارکیٹ انتظامیہ کو شوکاز نوٹس دے دیئے گئے ہیں، اگر دوبارہ تجاوزات قائم کی گئیں تو ایف آئی آر درج کرائیں گے۔

تازہ ترین