• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم جوکر 1 ارب ڈالر کا بزنس کرنے والی پہلی آر ریٹڈ فلم بن گئی

لاس اینجلس (ایجنسیاں) امریکی اداکار جواکن فینکس کی فلم’ جوکر ‘دنیا بھر میں1 ارب ڈالر کا بزنس کرنے والی پہلی آر ریٹڈ فلم بن گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہولی وڈ فلم جوکرعالمی ٹکٹوں کی فروخت میں 1 ارب ڈالرکا ہندسہ عبور کردنیا بھر میں اب تک کی پہلی آر ریٹنگ والی ہولی وڈ فلم بن گئی ہے۔ امریکی جریدے فوربس کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 62.5 ملین ڈالر بجٹ والی ڈی سی فلم نے آمدنی میں 1 ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کر لیا ہے، اس طرح جوکر اب تک کی سب سے بڑی کمائی کرنے والی فلم بھی ہے۔ہولی وڈ ذرائع کے مطابق جوکر ایکوایمان، ڈارک نائٹ رائزز اور ڈارک نائٹ کے بعد 1 ارب ڈالرکا ہندسہ عبور کرنے والا چوتھا ڈی سی ٹائٹل ہے۔ اکتوبر کے اوائل میں ہےاس فلم کے خلاف امریکا میں تنازع کھڑا ہو گیا تھا کہ اس کے ریلیزہونے سے تشدد کی حوصلہ افزائی ہوگی،توقع کی جارہی ہے کہ یہ فلم ہولی وڈ کے آنے والے ایوارڈ سیزن میں نامزدگی حاصل کرے گی۔

تازہ ترین