• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکھی انسانیت کی خدمت سے بڑھ کرکوئی چیز نہیں،پروفیسر ظفر علی گجر

لاہور(جنرل رپورٹر)دکھی انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی چیزنہیں۔دکھی انسانوں کوخوشیاں د ے کرہی معاشرے میں امن وسکون کی بنیاد رکھی جاسکتی ہے۔جس نے ایک شخص کو بچایااس نے پوری انسانیت کو بچایااورجس نے ایک انسان کوقتل کیاگویااس نے پوری انسانیت کاقتل کیا۔ان خیالات کااظہار پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج شالیمارٹائون چائینہ سکیم پروفیسر ظفرعلی گجر نے بلڈڈونر کیمپ کے موقع پرشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض شعبہ اردو کے پروفیسر رانا مجاہد حسین نے سرانجام دئے۔ گورنمنٹ ڈگری کالج ویمن شالیمار ٹائون کی پرنسپل پروفیسر شہناز ستار نے کہاکہ ہمیں انفرادی اوراجتماعی صورت میں انسانیت کی خدمت کرناہوگی ۔ سیمینار سے پروفسر ظفر اقبال ‘پروفیسر شہزاد ضیاء‘پروفیسر شہنیل انجم‘پروفیسر ساجد اکبرودیگر نے بھی خطاب کیا ۔
تازہ ترین