• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی اےکا مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی عوامی شکایات کو دور کرنے کے لئے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ۔ ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے تجازات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چوک کمہاراں والا پیراں غائب روڈ اور گرین بیلٹ کے ایریا میں قائم تمام تر عارضی و مستقل تجازات کو ختم کر دیا۔چوک کمہاراں والا ایم اے جناح روڈ پر غیر قانونی سپیڈ بریکر زکو ختم کر کے روڈ کو ہموار کر دیا گیا۔ ایل ایم کیو روڈ نزد جوئیہ پیٹرول پمپ روڈ کی حدود میں بنائے گئے غیر قانونی تندور کو توڑدیا گیا۔ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ کے خلاف کارروائی کے دوران چوک کمہاراں والا فلائی اور کے نیچے موجود رینٹ اے کار کی ایک عدد گاڑی کو چوک کمہاراںوالا ٹریفک وارڈن سے جرمانہ جبکہ دوسری گاڑی کو تھانہ میں بند کروا دیا گیا۔
تازہ ترین