• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبائلی عوام کے ساتھ وعدوں پر عملدرآمد نہیں ہوا، سراج الحق

قبائلی عوام کے ساتھ وعدوں پر عملدرآمد نہیں ہوا، سراج الحق


امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے قبائلی عوام کے ساتھ ہونے والے وعدوں پر سوالات اٹھادیے۔ 

باجوڑ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت قبائلی اضلاع کے عوام کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے اقدامات کرے۔ 

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سینیٹ، پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی میں قبائلی عوام کے لیے آواز اٹھاتی رہے گی۔

امیر جماعت اسلامی نے حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کو 10 لاکھ نوکریاں دینا چاہیئے تھیں مگر 5 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کردیا گیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر میں اب تک ایک بھی گھر تعمیر نہیں ہوا۔

سراج الحق نے کہا کہ ایسی بے برکت حکومت آگئی ہے کہ ٹماٹر کا بحران بھی پیدا ہوگیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن جماعتیں اسمبلیوں سے استعفا دیں تو حکومت ایک دن بھی نہیں رہ سکتی۔

تازہ ترین