• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ٹی ٹین لیگ: مراٹھا عربین نے لاہور قلندرز کو ہرا دیا

ٹی ٹین لیگ: مراٹھا عربین نے لاہور قلندرز کو ہرا دیا 


ابوظبی (عبدالماجد بھٹی/ نمائندہ خصوصی) ابوظبیٹی ٹین لیگ میں مراٹھا عربین نے لاہور قلندرز کو 47 رنز سے شکست دے دی۔ قلندرز کو ٹورنامنٹ میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اتوار کو شیخ زائد اسٹیڈیم میں قلندرز108رنز کے ہدف کے تعاقب میں بری طرح ناکام رہے۔ قلندرز چار وکٹ پر صرف64رنز بناسکی۔ ڈیوڈ ملان کے32 رنز کے علاوہ کوئی بیٹسمین ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔قبل ازیں مراٹھا عربین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے8وکٹ پر107رنز بنائے۔قلندرز نے گروپ میچوں میں ایک میچ جیتا ایک ہارا اور ایک میچ ٹائی رہا۔

تازہ ترین