• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد دے، مارک لائل گرانٹ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )اقوام متحدہ میں برطانیہ کے سابق سفیر مارک لائل گرانٹ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد دے۔ انہوں نے امریکی جریدے Forbes میں ایک مضمون میں کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعہ کشمیر پر کشیدگی انتہائی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے جس سے پورے برصغیر کی سلامتی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ مارک لائل گرانٹ نے کہا کہ بھارت کے حالیہ اقدام سے کشمیر کی مسلم اکثریتی آبادی میں بھارت کےخلاف غم و غصے اور انتہا پسندی میں اضافہ ہوگا۔

تازہ ترین