• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ کے واقعات، دو افرادجاں بحق، حادثے میں بھی زندگی کا اک چراغ گل

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تین افرادجان کی بازی ہارگئے ۔تھانہ ٹیکسلاکوامیرقادرخان نے بتایاکہ میں اپنے بیٹے شہزادعلی کے ساتھ بیٹے سجادعلی سے ملنے ملک رفاقت زمان کے ڈیرے پر گیا جہاں میرا بیٹا سجادعلی عمر19سال اور ملک رفاقت کا ملازم شاہ نوازعرف ٹائیگرآپس میں لڑرہے تھے اسی دوران شاہ نوازنے ہم کو دیکھ کراپنے ڈب سے پسٹل نکال کر میرے بیٹے سجادعلی پر فائرنگ کی ، میرا بیٹا شدیدزخمی ہو کرجاں بحق ہوگیا ۔تھانہ کہوٹہ کو روبینہ شاہین نے بتایاکہ عمیر بنارس مسلح پسٹل سائلہ کے گھر میں داخل ہوا اور قتل کی نیت سے مدعیہ کے خاوندارشادپر فائر کیے ، وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں ہو گیا ۔تھانہ کلرسیداں کو حارث نے بتایا کہ سائل اشتیاق کے ہمراہموٹر سائیکل پرجارہاتھاکہ البراک کےڈمپر نمبر 2نے ہمارے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی،ہم نیچے گر گئے اور اشتیاق ٹرک کے پچھلے ٹائروں کے نیچے آکر کچلا گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔
تازہ ترین