کوئٹہ ( پ ر )بی این پی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ‘ اورمرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے گذشتہ روز نیو کاہان ہزارگنجی میں قبائلی رہنماء حاجی احمد خان مری کے انتقال پر ان کے بیٹے ڈاکٹر دھنی بخش مری اور دیگر لواحقین سے تعزیت اورفاتحہ خوانی کی۔درایں اثناء بی این پی ضلع کوہلو کے صدر ملک گامن خان مری‘ نوریز بلوچ ‘ فاروق مری اور تاج مری نے تعزیت کااظہارکیاہے۔