• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سماجی خدمات سے لوگوں کیلئے ریلیف کا سامان پیدا کیا جا سکتا ہے:روٹری کلب

ملتان (سٹاف رپورٹر) روٹری کلب ملتان مڈٹاؤن کے صدر چوہدری شہباز چٹھہ نے کہا ہے کہ سماجی فلاحی خدمات کا کوئی دائرہ نہیں ہے کسی بھی علاقے شہر یا ملک میں خدمات سرانجام دے کر مشکلات اور مسائل کا شکار لوگوں کے لیے ریلیف کا سامان پیدا کیا جا سکتا ہے تاکہ انہیں مشکلات سے نکال کر ہم اپنے پاس موجود وسائل کا صحیح استعمال کرسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلب کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مڈ ٹائون کے سابق صدر اور ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سینیئر ڈاکٹر مسعود بھٹہ کے اعزاز میں ان کی سعودی عرب کے شہر ریاض کے کارڈیالوجی ہسپتال کے لیے پاکستان بھر سے واحدکارڈیک ڈاکٹر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دینے کے لیے منتخب ہونے پر خصوصی سیشن بھی ہوا ۔
تازہ ترین