انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر لیوک رائٹ نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا، انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے لیوک رائٹ کے مستعفی ہونے پر اعلامیہ جاری کردیا۔
ای سی بی کا کہنا ہے کہ لیوک رائٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے، انہوں نے نومبر 2022 میں سلیکٹر کا عہدہ سنبھالا تھا، لیوک رائٹ نے اپنے فیصلے سے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو مطلع کردیا۔
لیوک رائٹ کا کہنا ہے کہ تین سال تک انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی بطور سلیکٹر خدمات انجام دینا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔
ای سی بی مینجنگ ڈائریکٹر راب کی کا کہنا ہے کہ لیوک رائٹ کی انگلینڈ کرکٹ بورڈ کیلئے خدمات غیر معمولی رہی ہیں۔