• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کی اجازت،ایوولیشن کمیٹی تشکیل ﷰ

ملتان( سٹا ف رپو ر ٹر )پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی(پہوٹا،phota)نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کی اجازت دینے کے بعد 12 رکنی ایوولیشن کمیٹی تشکیل دیدی ہے،ایوولیشن(جانچ) کمیٹی گردے کی پیوند کاری (کڈنی ٹرانسپلانٹ) کے لئے تشکیل دی گئی ہے،جس میں ٹرانسپلانٹ سرجن پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفار،ڈاکٹر عمران حیدر سلیانہ،سرجیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر شفیق اللہ چودھری،میڈیکل سپیشلسٹ پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفیٰ،نیفرالوجسٹ ڈاکٹر غلام عباس،انستھیٹسٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر،پروفیسر ڈاکٹر سید آفتاب حیدر، پروفیسر ڈاکٹر منیر احمد چودھری،نیوروفزیشن ڈاکٹر محمد فہد سلیم،مقامی نمایاں افراد نجم الثاقب،آغا ظہیر عباس شیرازی،کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر عمران شیخ شامل ہیں، ایوولیشن کمیٹی 2 سال 11 نومبر 2019 سے 10 نومبر 2021 تک کے لئے تشکیل دی گئی ہے۔
تازہ ترین