آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار17؍ ربیع الثانی 1441ھ 15؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

عالمی سطح پرکامیابیاں ملیں،ملک پاؤں پرکھڑاہواتوتاجروں کی ہرشرط مانیں گے،شاہ محمود

ملتان ( ایجنسیاں ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کو ایک سال میں بین الاقوامی سطح پر کئی کامیابیاں ملی ہیں، ملک پائوں پر کھڑا ہوا تو تاجروں کی ہر شرط مانیں گے،پیارے نبیﷺ کو ہرصفت عروج کے اعلیٰ ترین درجہ پر عطاہوئی،آپ رہتی دنیا تک سب سے بڑے رسول،قانون دان،جرنیل،حکمران اور سیاستدان ہیں۔ہمیں حضوراکرم ﷺ کی زندگی کے مختلف پہلوںسے رہنمائی تلاش کرنی ہے۔موجودہ حکومت ریاست مدینہ کے حوالے سے ایک فلاحی ریاست کے لیے کوشاں ہے۔ ان خیالات اظہار انہوں نے وزیرتوانائی پنجاب ڈاکٹر اخترملک کی رہائش گاہ پر منعقدہ سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ملتان میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو بہت بڑے امتحان درپیش ہیں۔

اہم خبریں سے مزید