• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کشمیر پوائنٹ آبشار کا افتتاح


میئر کراچی وسیم اختر نے سفاری پارک میں کشمیر پوائنٹ کا افتتاح کر دیا، کشمیر کے قدرتی حُسن اور خوبصورتی کی عکاسی کرتی آبشارمظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بنائی گئی ہے۔

کشمیر پوائنٹ کے افتتاح کے موقع پرمیئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کراچی میں کشمیر پوائنٹ تعمیر کیا گیا

انہوں نے کہا کہ کےایم سی کراچی کے شہریوں کو سستی او ر معیاری تفریحی کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔

وسیم اختر نے کہا کہ یہ ایک پیغام بھی ہے کہ کراچی کےعوام کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔

سفاری پارک کے کشمیر پوائنٹ میں 210 فٹ سے زائد بلند پہاڑی سے نکلتی ایک خوبصورت آبشار چار ایکڑ رقبے پر محیط سفاری جھیل میں گرتی ہے۔

اس پوائنٹ میں سری نگر ڈل جھیل کا تصورپیش کیا گیا ہے جہاں دریائے جہلم ڈل جھیل میں گرتا ہے، جھیل میں کشتی رانی کی سہولت بھی ہوگی جس پر سیاح کشمیر پوائنٹ تک جا سکیں گے۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کے شہر میں بہت سے مسائل ہیں سندھ حکومت ڈینگی پرقابو پانے اور آوارہ کتوں کے خاتمے میں تعاون کرے۔

تازہ ترین