• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—جنگ فوٹو
—جنگ فوٹو 

قومی انتخابات گزرنے کے 614 دن کے بعد یورپین دارالحکومت برسلز میں ایک بڑی سیاسی پیش رفت کے طور پر  14 فروری کو مخلوط مقامی حکومت قائم ہوئی ہے جسے ’ویلنٹائن حکومت‘ کا نام دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ جون 2024ء کے انتخابات کے بعد اب تک ریکارڈ 614 دن گزر چکے تھے کہ مختلف سیاسی وجوہات کی بنا پر مقامی حکومت نہیں بن پائی لیکن اب 614 دنوں کے طویل انتظار کے بعد Parliament of the Brussels-Capital Region آخرکار 14 فروری کو نئی حکومت کی تشکیل میں کامیاب ہو گئی ہے، اسے مقامی سیاسی تاریخ کا ایک اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ 7 جماعتی اتحاد فرانسیسی بولنے والی جماعتوں — Mouvement Réformateur (MR)، Socialist Party (PS)، Les Engagés — اور ڈچ بولنے والی جماعتوں — Groen، Anders، Vooruit اور CD&V پر مشتمل ہے۔

نئی حکومت نے جو اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ان میں صحت کے شعبے میں 5 سرکاری اسپتالوں کے لیے مالی امداد میں دوگنا اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔

عوام کو سستی رہائش کی فراہمی کے لیے ’بی ہوم‘ بونس کو بڑھا کر 320 یورو کرنا اور عوامی رہائش میں سرمایہ کاری جاری رکھنا طے پایا ہے جبکہ تعلیم کے شعبے میں اسکول چھوڑنے کی شرح کو کم کرنے کے لیے سالانہ 5 ملین یورو مختص کیے جائیں گے۔

روزگار اور معاشی ترقی کے شعبے میں (Heysel Plateau) منصوبے کو آگے بڑھا کر روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔

دوسری جانب سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اتحاد طویل مذاکرات کے بعد برسلز میں استحکام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید