• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینس میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث ایمرجنسی نافذ

وینس میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث ایمرجنسی نافذ


اٹلی کے شہر وینس میں سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک جبکہ شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

وینس کا مشہور تاریخی مقام سینٹ مارکس اسکوائر بھی سیلابی پانی سے بری طرح متاثر ہوا ہے اور وہاں اب بھی ساڑھے تین فٹ تک پانی جمع ہے ۔

گزشتہ 5 دہائیوں میں آنے والی سب سے بڑے سیلاب کے نتیجے میں وینس کا 80 فیصد حصہ زیرِ آب آگیا ہے جبکہ مختلف حادثات میں اب تک 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے بارشوں کے بعد سے پیدا ہونے والی سیلابی لہروں نے تباہ مچا رکھی ہے اور نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔

سیاحتی مقامات، ہوٹلوں اور دیگر عوامی مقامات پر کئی فٹ تک پانی موجود ہے۔

حکام کی جانب سے شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور پانی کی نکاسی کے لیے شہری ادارے کام میں مصروف ہیں۔

وینس کے میئر کی جانب سے عوام سے عطیات دینے کی اپیل بھی کی گئی ہے، میئر کا کہنا ہے کہ وینس اٹلی کا فخر ہے اور دنیا بھر میں منفرد حیثیت رکھتا ہے۔

حکام کے مطابق موسمیاتی تبدیلیاں شدید اور طوفانی بارشوں کی اہم اور بنیادی وجہ ہیں جس کے باعث وینس میں تقریباً100 سال بعد اتنی شدید بارشیں ہوئی ہیں۔

تازہ ترین