• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

یورپی ہاکی ٹیموں کا دورہ پاکستان، کراچی مراتھن جنوری میں ہوگی

جنگ نیوز
جناح پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ ناظم آباد میں ہونے والی اسپورٹس اور لینگویج تقریب میںچیئرمین سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈاکٹر مسرور احمد شیخ اور وجیہہ الدین احمد چانسلر جناح یونیورسٹی فاروویمن اور دیگر مہمانان گرامی کے ہمراہ گروپ

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئیر ( ر ) سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ قومی ہاکی لیگ کا جلد آغاز کیا جائے گا، پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فنڈز کی کمی کے باعث پاکستان ہاکی ٹیم پر ہاکی لیگ سمیت دیگر انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں شرکت نہیں کر سکی جس کے باعث اولمپک کوالیفائنگ رائونڈ میں ہالینڈ کے خلاف میچز آئے جس میں شکست ہوئی ، انہون نے کہا کہچاروں صوبوں کو ساتھ لے کر چلیں گے جس کے اچھے نتائج برآمد ہونگے،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل آصف باجوہ نے اعلان کیا ہے کہ پشاور کو انٹر نیشنل ہاکی میچوں کی میزبانی دیں گے یورپین ٹیمیں جنوری اور فروری میں پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں ان کے میچ ملک بھرمیں کرائیں گے۔

جنگ نیوز
چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈپروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کرتے ہیں ساتھ میں امی عبد العلی بھی نمایاں ہیں

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل وسابق نائب صدر ایشین ہاکی فیڈریشن اولمپین رانا مجاہد علی نےکہا ہے کہ ملک میں نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کے لئے تعلمی اداروں کی سطح پر ہاکی ایونٹ کو بحال کیا جائے،انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں آل پاکستان انٹر اسکولز ہاکی ایونٹ کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے، ہاکی دنیا کے مہنگے ترین اور ٹیکنیکل کھیلوں میں شمار ہوتا ہے ، دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق کھیل کو اپنانے، کھیلنے اور جس کے لئے اسپورٹس مرچنڈائزنگ اور ا سپورٹس اسپانسرشپ وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ 

مہنگی ترین کٹ کی بدولت کھلاڑیوں میں گول کیپر کے شعبہ کو اپنانے کا رجحان بہت کم ہے اور ہاکی میں گول کیپر کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،سینٹ پال اسکول کے بولر اویس علی خان نے نویں اسٹیٹ بینک انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے اسکول کی نمائندگی کرتے ہوے سیفیا اسکول کے خلاف تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا اور صرف بارہ رنز دیکر چار وکٹیں حاصل کیں، انہیں میں آف دی میچ قرار دیا گیا۔ 

بعد ازاں اسکول کے وائس پرنسپل رومان روڈریکیوز نے اویس علی خان کو کرکٹ بال تحفہ میں دی۔اصغر علی شاہ میموریل اسپورٹس فاونڈیشن کے زیر اہتمام پہلا اے او ڈاکٹر سید جنید علی شاہ بوائز اینڈ گرلز انٹر اسکول فری کرکٹ ٹورنامنٹ اصغرعلی شاہ کرکٹ اسٹیڈیم نارتھ ناظم آباد میں شروع ہوگا۔ اس حوالے سے ٹورنامنٹ میں شرکت کے خواہشمند اسکول ٹورنامنٹ ڈائریکڑ نصرت فہیم اور آرگنائزنگ سیکریٹری سید عمران حسین زیدی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

سندھ کے محکمے کھیل نے صوبے کے ملھ پہلوانوں کی رجسٹریشن کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو پہلے مر حلے میںکراچی ڈویژن کے ملھ پہلوانوں کی رجسٹریشن کرے گی، انٹر نیشنل ایونٹس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈلز جیتنے والی قومی خاتون ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد کے اعزاز میں کراچی جیم خانہ میںڈاکٹر فرحان عیسیٰ کی جانب سےتقریب پزیرائی منعقد ہوئی، اس موقع پر رابعہ شہزاد کو گولڈ میڈل پہنایا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی زبیر باجوہ تھے، اس موقع پر رابعہ شہزاد نےکہا کہ پاکستان میں کر کٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے، ملک میں کھیل کے شعبے میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے مگر ان کے پاس مواقع نہیں ہیں جس کی وجہ سے وہ عالمی ایونٹ میں میڈل نہیں جیت پاتے،رابعہ شہزاد نے کہا کہ انٹرنیشنل کوچز کی زیرنگرانی تربیت حاصل کرکے اولمپکس میں شرکت کرنا چاہتی ہیں،تقریب کے روح رواں ڈاکٹر فرحان عیسی کا کہنا تھا کہ ہم اسپورٹس کو پروموٹ کرتے رہیں گے،انکا کہنا تھا کہ اسپورٹس کو فروغ دینے سے ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ تقریب سے مریم عیسی، خالد شمسی، غلام محمد خان اور خالد رحمانی نے بھی خطاب کیا۔ 

کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمشنر کراچی دوسری سٹی مراتھن آئندہ سال12 جنوری کو ہو گی ۔ اجلاس میں مرا تھن کے روٹ کا جائزہ لیا گیا۔فیصلے کے مطابق دس کلو میٹر مراتھن کاڈی ایچ اے اسپورٹس کلب معین خان اکیڈمی سے آغاز ہوگا اور اسی جگہ اختتام ہوگا۔ ڈپٹی کمشنرجنوبی سید صلاح الدین احمد کوآرگنائزنگ کمیٹی کا سربراہ ، سیکریٹری اسسٹنٹ کمشنر فاطمہ بشیر کو مقرر کیا گیا جبکہ ارکان میں ، ڈاکڑ فرحان عیسی، خالد جمیل شمسی، اورغلام محمدشامل ہوں گے۔ 

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر جنرل اعجاز حسین رند، سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد کھیلوں کی دیگر شخصیات، تا جر برادری کے نمائندے ناصر ترک ، احتشام الحق، ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ،پولیس، پاکستان رینجرز،بلدیات کے افسران اسپانسرز کے نمائندوں، اور دیگر نے شر کت کی، کمشنر نے انتظامی کمیٹی سے کہا کہ ہر طبقہ ہائے زندگی کے افراد بالخصوص کھلاڑی، نوجوان اور کھیلوں سے متعلق تنظیموں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔

تازہ ترین
تازہ ترین