سابق وزیر اعظم نوازشریف کی لندن روانگی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، ان کا طیارہ منگل کی صبح 10 بجے لاہور سے اڑان بھرے گا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نواز شریف کو لندن لے جانےکے لیے قطر سے ائر ایمبولینس صبح پونے 9 بجے لاہور ائر پورٹ پہنچے گی۔
ذرائع کے مطابق قطری ائر ایمبولینس کی لاہور کے ائر پورٹ پر آمد سے متعلق انتظامیہ کو بتادیا گیا ہے۔
قطر سے ائر ایمبولینس کی آمد کی اطلاع ملتے ہی علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ کی انتظامیہ نے نواز شریف کی روانگی سے متعلق تیاری مکمل کرلی ہے۔
ائر ایمبولینس نواز شریف کو لے کر حج ٹرمینل سے روانہ ہوگی، سابق وزیراعظم کے ہمراہ طیارے میں ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی ہوں گے۔