• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت داخلہ کی نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت


وزارت داخلہ کی نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت


وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے نوازشریف سے متعلق انتہائی اہم فیصلہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ ملنے کے بعد کیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کسی بھی ائر پورٹ پر عدالتی حکم کی تصدیق شدہ نقل دکھا کر بیرون ملک جاسکیں گے۔

گزشتہ دنوں لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف کو غیر مشروط طور پر 4 ہفتوں کے لیے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔

شہباز شریف کے وکلاء نے نوازشریف سے متعلق عدالتی ڈرافٹ اور فیصلے کو تسلیم کیا تھا جبکہ حکومتی وکلاء نے اس پر اعتراض کیا تھا، جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

حکومتی وزراء نے گزشتہ روز عدالتی فیصلے کے حق میں پریس کانفرنسز کیں اور اسے شریف برادران کے لیے انڈیمنٹی بانڈ سے زیادہ سخت فیصلہ قرار دیا۔

تازہ ترین