• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سمیت ملک بھر کے ٹیکس دفاتر رات دیر تک کھلے رکھنے کا نو ٹیفکیشن جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کا اختتام قریب آنے پر30اور31مارچ کو ریجنل ٹیکس آفس ملتان سمیت ملک بھر کے ٹیکس دفاتر رات دیر تک کھلے رکھنے کا نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔گزشتہ روز ریجنل ٹیکس آفس ملتان کو ایف بی آر کی جانب سے ایک نو ٹیفیکیشن موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال2015-16ء کی تیسری سہ ماہی (جنوری تا مارچ) کا اختتام قریب ہے ٹیکس گزاروں کی سہولت اور ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کے لئے 30مارچ کو ٹیکس دفاتر صبح9سے رات9بجے تک اور 31مارچ کو رات 10بجے تک کام کرتے رہیں گے۔
تازہ ترین