• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں، کچھ ملاقاتیں رپورٹ ہوتی ہیں کچھ نہیں ہوتی، وزیراعظم اور آرمی چیف دونوں ایک پیج پر ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حکومت اور فوج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، وزیراعظم اور آرمی چیف رابطے میں ہیں، جب بھی ضرورت ہوتی ہے ملاقاتیں ہوتی ہیں، ملکی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ دونوں رابطے میں رہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سے ریاستی امور پر کوئی دو رائے نہیں، جمہوری حکومت کی حمایت آئینی ذمہ داری ہے۔

تازہ ترین