• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنکار کو اپنے کام کے تکنیکی امور پر گرفت ہونی چاہیے، ماہرہ خان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)فلم اور ٹیلی ویژن کی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ فنکار کو اپنے کام کے تکنیکی امور پر گرفت ہونی چاہیے، انکا کہنا تھا کہ کہ وہ اپنے بیٹے اذلان کو وقت دے رہی ہیں، بیٹا پانچویں جماعت میں زیر تعلیم ہے۔اداکارہ ماہرہ خان نے ان خیالات کا اظہار لاہور میں فیض میلے کے سیشن فنکار اور ان کی ذمہ داری میں شرکت کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈائریکٹر کسی بھی اداکار کے کام میں جان ڈال دیتا ہے۔ماہرہ خان نے کہا کہ میں بہت زیادہ میک اپ میں رہنا پسند نہیں کرتی، تین سال پہلے میں نے یہ حقیقت جان لی کہ میں کون ہوں؟ کے چکر میں نہیں پڑنا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کمیشن کیساتھ کام کرنے میں خوشی ہو گی۔ماہر نے کہا کہ میں اپنے دکھ اپنے پاس رکھتی ہوں اور انہیں چھپاتی ہوں۔

تازہ ترین